کشمیر: اننت ناگ میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ کے لارنو میں جاری مسلح تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے

کشمیر: اننت ناگ میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک
کشمیر: اننت ناگ میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں ہفتہ کی صبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ کے لارنو میں جاری مسلح تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لارنو میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتہ کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔


انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں ایک اور جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 183 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔