کشمیر: کئی مقامات پر بھاری برف باری کا سلسلہ جاری، یکم فروری سے موسم میں بہتری کا امکان

سونم لوٹس نے کہا کہ آج دن بھر رک رک کر برف و باراں ہونے کا امکان ہے اور یکم فروری سے موسم پوری طرح سے بہتر ہوگا۔

وادی کشمیر میں برف باری / یو این آئی
وادی کشمیر میں برف باری / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ سینٹرل کشمیر میں برف باری کا سلسلہ اگرچہ تھم گیا ہے لیکن جنوبی کشمیر میں بھاری برف باری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دن بھر رک رک کر برف و باراں ہونے کا امکان ہے اور یکم فروری سے موسم پوری طرح سے بہتر ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے پیر کے روز کہا کہ وادی کشمیر میں آج دن بھر رک رک کر برف و باراں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹرل کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن جنوبی کشمیر میں اس وقت بھی بھاری برف باری ہو رہی ہے۔ سونم لوٹس کے مطابق منگل کی صبح سے موسم ابر آلود رہے گا اور یکم فروری کو موسم میں بہتری آئے گی۔


سونم لوٹس نے مزید بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں کے لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں۔ اُن کے مطابق جموں میں پیر کی صبح سے ہی بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ لداخ یونین ٹریٹری میں کہیں کہیں برف باری ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */