کشمیر: بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 25 اور 26 فروری کو برف باری یا بھاری بارش ہوسکتی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں دوران شب بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 25 اور 26 فروری کو برف باری یا بھاری بارش ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت میں شبانہ بارشوں کے باوجود کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔


بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ بارشوں کے بعد منگل کی صبح سے ہی موسم خشک بھی رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کئی کامیاب کوششیں کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */