کرناٹک: بین الاقوامی مسافروں کو آر ٹی پی سی آر رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد بھی سات دن کوارنٹائن میں رہنا ہوگا

جنوبی افریقہ سے آئے دو افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان دو افراد میں وائرس کا نیا ویرینٹ ہے یا نہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کورونا کے نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد ہر جانب خوف کا ماحول ہے اور اس تعلق سے حکومتوں نے ایلرٹ بھی جاری کر دئے ہیں ۔ اس درمیان بینگلورو کے ضلع طبی افسر ٹیپےسوامی نے کہا ہے کہ بینگلورو آنے کے بعد تمام بین الاقوامی مسافروں کو سات دن کے لئے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا چاہے ان کی آ ر ٹی پی سی آ ر جانچ کی رپورٹ نیگیٹو (منفی) ہی کیوں نہ ہو ۔ واضح رہے ان کے مطابق سات دن بعد ان مسافروں کی دوبارہ جانچ ہوگی ۔ ایسے 598 مسافر نگرانی میں ہیں۔

واضح رہے افسر نے بتایا کہ آ ر ٹی پی سی آر جانچ رپورٹ اور ٹیکہ کاری رپورٹ کے بغیر کیرلہ اور مہاراشٹر سے آنے والے مسافروں پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر لائنس کو پہلے ہی یہ احکامات جاری کئے ہوئے ہیں کہ بغیر جانچ رپورٹ کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔


کرناٹک میں پیر کو کورونا وائرس کے 257 مریض ملے اور پانچ لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت کی خبر ہے ۔ واضح رہے جنوبی افریقہ سے آئےدو افرا د کورونا متاثر پائے گئے جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان دو افرا د میں نیا ویرینٹ ہے یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔