کرناٹک: کانگریس کی ’شکتی اسکیم‘ سے بی جے پی کو لگے گا جھٹکا، خواتین کے لیے مفت سفر سے مندروں میں بڑھی بھیڑ

کانگریس حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ’شکتی اسکیم‘ کی کامیابی ریاست میں بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو رہی ہے، کیونکہ ہندو مذہب کا محافظ ظاہر کرنے والی بی جے پی کو اب چیلنج مل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک میں خواتین کے مفت سفر کی سہولت والی کانگریس حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ’شکتی اسکیم‘ نے ریاست کے مندروں میں خواتین کی بھیڑ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس ہفتہ لاکھوں خواتین بڑی تعداد میں ہندو سیاحتی مقامات پر گھومنے کے لیے نکلی ہیں۔ بنگلورو اور سبھی ضلع ہیڈکوارٹرس سے بسیں پوری صلاحیت سے چل رہی ہیں، جن میں خواتین بڑے گروپوں میں سفر کر رہی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس اسکیم کی کامیابی ریاست میں بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو رہی ہے کیونکہ ہندو مذہب کے محافظ کی شکل میں پارٹی کی اہمیت کو چیلنج مل رہا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے کہا ہے کہ ان کے کنبوں کی رکن (خواتین) بھی اس منصوبہ کے تحت مفت سفر کا فائدہ اٹھا رہی ہیں، جس سے برسراقتدار کانگریس کے خلاف اپنے رشتہ داروں کو سمجھانا مشکل ہو رہا ہے۔


مانسون کے دوران ہندو سیاحتی مقامات پر عام طور پر موسلادھار بارش کے درمیان بھاری بھیڑ نہیں دیکھی جاتی ہے۔ اس درمیان ’استری شکتی‘ گروپ خواتین کے لیے زیارتی سفر منعقد کر رہا ہے، جن میں سے کچھ آج یعنی ہفتہ کی صبح شروع بھی ہو چکے ہیں۔ کچھ پسندیدہ مقامات میں مذہبی زیارت گاہ، کوکے سبرامنیہ، کولور، میسورو چامنڈیشوری پہاڑیاں، ساودَتی یلما اور کوڈالا سنگم شامل ہیں۔ لوگ اپنے پسندیدہ بھگوانوں کی زیارت بھی کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ ہفتہ کو جاری ایک آفیشیل بیان کے مطابق 23-11 جون کے درمیان 6.57 کروڑ روپے سے زیادہ خواتین نے بسوں سے مختلف منازل کا سفر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔