کرناٹک انتخابات: کانگریس کا بجرنگ دل کو بین کرنے کا اعلان، جواب میں ہر گاؤں-ہر مندر میں ہنومان چالیسہ پڑھے گی بی جے پی

بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر گاؤں اور ہر مندر میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کریں گے، وہیں وزیر اعظم مودی نے بھی ایک ریلی کے دوران بجرنگ بلی کی جے کے نعرے لگائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد قدامت پسند تنظیم بجرنگ دل کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔ دریں اثنا بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ ہر گاؤں اور ہر مندر میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا جائے گا۔ وہیں، وزیر اعظم مودی نے آج (3 مئی) جنوبی کرناٹک کے مودبیدری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بجرنگ بلی کی جے کے نعرے لگائے۔

بی جے پی نے بجرنگ دل کو کالعدم قرار دینے کے اعلان کے بعد 10 مئی کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے انتخابی موضوع بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ گزشتہ شام بی جے پی نے ہنومان چالیسہ کے پاٹھ کا اعلان کر دیا۔ دریں اثنا، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مخالف جماعت کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا وعدہ بھگوان ہنومان کو تالے میں بند کرنے کی کوشش ہے۔


خیال رہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر تمام غیر منصفانہ قوانین اور عوام مخالف قوانین کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور بجرنگ دل اور پی ایف آئی سمیت نفرت پھیلانے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔