مودی کی ’ناکامیوں‘ کا رپورٹ کارڈجاری 

راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے کسانوں کا 8500 کروڑ روپے کا قرض مودی حکومت کو معاف کرنا تھا، لیکن بدلے میں ’صفر‘معاف کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کرناٹک انتخابات سے قبل مودی حکومت کا رپورٹ کارڈ جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیش کئے گئے اس رپورٹ کارڈ میں انہوں نے شعبہ زراعت کے معاملے میں کرناٹک کو مرکزی حکومت کی طرف سے دیئے گئے تعاون پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس حکمرانی والی ریاستوں کے ساتھ مرکزی حکومت تعصبانہ رویہ اختیار کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے کسانوں کا 8500 کروڑ روپے کا قرض مودی حکومت کو معاف کرنا تھا لیکن بدلے میں ’صفر‘معاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ایم فصل بیمہ اسکیم سے کسان پریشان ہیں، جبکہ نجی انشورنس کمپنیاں بڑا منافع کما رہی ہیں۔ کرناٹک کے کسانوں کو کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی)کا فائد ہ بھی نہیں مل رہا ہے۔

راہل نے رپورٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہل گاندھی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست میں کئی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی جہاں 4 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ، وہیں وزیراعظم مودی بنگلور سمیت تین مقامات پر ریلی کریں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ 3مئی سے 5 مئی تک کرناٹک میں مختلف مقامات پر ریلیوں میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں ناتھ طبقہ کی بڑی تعداد موجود ۔ اس طبقہ پر یوگی آدتیہ ناتھ کا اثر مانا جا تا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 May 2018, 12:09 PM