کرناٹک: کمار سوامی تحریک اعتماد میں ناکام، حق میں 99، مخالفت میں 105 ووٹ پڑے

کرناٹک اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے دوران وزیر اعلیٰ کماراسوامی ناکام ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد کماراسوامی کی قیادت والی کانگریس-جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت گر گئی ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے دوران وزیر اعلیٰ کماراسوامی ناکام ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد کماراسوامی کی قیادت والی کانگریس-جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت گر گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بی جے پی نے کہا ہے کہ اس کی طرف سے کرناٹک میں حکومت سازی کا دعوی پیش کیا جائے گا۔

کرناٹک کی جے ڈی ایس-کانگریس مخلوط حکومت کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ تحریک اعتماد آج کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔


اسمبلی اسپیکر نے کانگریس کے 12 باغی ارکان اسمبلی کو منگل کے روز 11 بجے حاضر ہونے کے لئے سمن کیا تھا لیکن انہوں نے نجی وجوہات کا حوالہ دے کر بنگلورو آنے سے معذرت کی اور ملاقات کے لئے چار ہفتوں کا وقت طلب کیا۔

بی جے پی کے ایم ایل سی کونسل سیشن کے دوران مظاہرہ کرتے ہوئے
بی جے پی کے ایم ایل سی کونسل سیشن کے دوران مظاہرہ کرتے ہوئے

دو آزاد امیدواروں آر شنکر اور ایچ گنیش نے 8 جولائی کو وزیر کے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے مخلوط حکومت سے حمایت واپس لے لی اور بی جے پی کے خیمہ میں شامل ہو گئے۔ اس کے بعد بی جے پی اتحاد کے پاس 107 ارکار ہو گئے ہیں جن میں سے اس کے اپنے 105 ارکان اسمبلی ہیں۔


کماراسوامی کی حکومت گر جانے کے بعد بی جے پی کے خیمہ میں خوشی کی لہر نظر آئی۔ اسمبلی کے باہر بی جے پی کارکنان نے جشن منایا۔ ادھر ایوان میں سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا وکٹری سائن (جیت کا نشان) دکھاتے نظر آئے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے تمام ارکان اسمبلی موجود تھے۔

کونسل سیشن کے دوران اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش
کونسل سیشن کے دوران اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش

اس سے پہلے کماراسوامی کی قیادت والی مخلوط حکومت کے اعتماد کو ثابت کرنے کے لئے اسمبلی کی کارروائی منگلی کی شام تک جاری رہی۔ ایوان میں تحریک اعتماد پر طویل بحث ہوئی۔ بحث کے بعد فلور ٹیسٹ ہوا جس میں مخلوط حکومت ناکام رہی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے 18 جولائی کو اپنی تحریک اعتماد پر جواب دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Jul 2019, 8:10 PM