کرناٹک: اسکول کھلتے ہی 10 اساتذہ ہوئے کورونا پازیٹو، 7 اسکول کیے گئے بند

کورونا سے متاثر اساتذہ میں ہولینرسیپورہ اسکول کے دو، ہاسن کے دو، چَنّرایمپتن کے تین اساتذہ شامل ہیں اور اس کی وجہ سے ان اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہاسن: کرناٹک میں کم از کم 10 اساتذہ کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ سے متاثر پائے گئے ہیں اور سات اسکولوں کو کھولنے کے بعد پھر سے بند کر دیا ہے۔ ہاسن کے ڈی ڈی پی آئی پرکاش کے مطابق ضلع کے پرائمری اسکولوں کے کم از کم 10 اساتذہ کورونا پوزیٹو پائے گئے۔ کورونا سے متاثر اساتذہ میں ہولینرسیپورہ اسکول کے دو، ہاسن کے دو، چَنّرایمپتن کے تین اساتذہ شامل ہیں اور اس کی وجہ سے ان اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ کووِڈ۔19 سے متاثر ہوئے 10 اساتذہ اپنے گھروں میں رہ کر علاج کروا رہے ہیں۔

ضلع کے تمام اسکولوں کو ہر دن سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ منگلور کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے دو اساتذہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دونوں جنوبی کنڑ ضلع میں کووِڈ پوزیٹو پائے گئے 44 اساتذہ میں شامل ہیں۔ سُلائی بلاک کے تعلیمی افسر ایچ ڈی مہادیو نے بتایا کہ نئے سال میں اسکول کے کھلنے کے پہلے بلپا اور سبرامنیم کے دو اساتذہ کا آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ بلپا اسکول کے ٹیچر کی تفتیش کے نتیجے ابھی نہیں آئے ہیں اور وہ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں جبکہ سبرامنیم کے ٹیچر اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔