کانپور دیہات: سخت سیکورٹی کے درمیان ماں۔بیٹی کی آخری رسومات ادا

اس سے پہلے پرملا دکشت و نہا دکشت کی لاش پہنچنے پرمڑولی گاؤں میں ماتم پھیل گیا۔ بھائی شیوم بدحواس ہوکر گر گئے۔ اہل خانہ کا حال دیکھ وہاں موجود افراد کی آنکھیں بھی آبدیدہ ہوگئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانپوردیہات: اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات کے رورا علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے دوران جل کر جاں بحق ہوئی ماں۔بیٹی کی آخری رسوم کی ادائیگی بدھ کو سخت سیکورٹی کے درمیان گنگا سال پر بٹھور گھاٹ پر کر دی گئی۔ ایس پی ’بی بی جی ٹی ایس مورتی‘ نے لاش کو کندھا دیتے ہوئے دونوں کی لاش کو ایمبولنس میں رکھوایا اور کانپور شہر کے بٹھور گھاٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔ بٹھور گھاٹ پہنچنے کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان ماں۔بیٹی کی آخری رسوم کی ادائیگی کر دی گئی۔

اس سے پہلے پرملا دکشت و نہا دکشت کی لاش پہنچنے پرمڑولی گاؤں میں ماتم پھیل گیا۔ بھائی شیوم بدحواس ہوکر گر گئے۔ اہل خانہ کا حال دیکھ وہاں موجود افراد کی آنکھیں بھی آبدیدہ ہوگئیں۔ قابل ذکر ہے کہ کانپور دیہات میتھا تحصیل کے مڑولی گاؤں میں کرشن گوپال دکشت کے خلاف غیر قانونی قبضہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ پیر کو ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد، پولیس و روینیو ملازمین کے ساتھ گاؤں میں تجاوزات ہٹانے گئے تھے۔ اس دوران جے سی بی سے نل اور مندر کو توڑنے کے ساتھ ہی چھپر کو گرا دیا گیا۔ اس سے چھپر میں آگ لگ گی اور وہاں موجود پرملا (44) اور ان کی بیٹی نہا (18) کی آگ کی زد میں آنے سے جل کر موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ کرشن گوپال شدید طور سے جھلس گئے۔


پولیس نے پیر کو تحریر کی بنیاد پر ایس ڈی ایم، لیکھ پال و تھانہ انچارج سمیت 39 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302 سمیت دیگر سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس جے سی بی ڈرائیور دیپک و لیکھ پال اشوک سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے اور اس وقت کے میتھا ایس ڈی ایم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے خاطیوں کو سخت سزا دلانے کا تیقن دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔