کانپور کے عطر کاروباری پیوش جین گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ پیوش کے کانپور و قنوج میں واقع مختلف ٹھکانوں سے ابھی تک ڈی جی جی آئی 250 کروڑ روپئے کی نقدی اور زیورات برآمد کر چکا ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانپور: انکم ٹیکس کی چھاپے ماری میں برآمد ہونے والی نقدی و زیورات کے بعد کانپور کے عطر کاروباری و ترمورتی فریگرنس لمیٹیڈ کے مالک پیوش جین کو ان کے جوہی واقع آنندپوری رہائش گاہ سے اتوار کی دیر رات گرفتار کرلیا گیا۔ کاروباری کی گرفتاری کی کارروائی ان کے قنوج اور کانپور واقع دفاتر، فیکٹری اور رہائش گاہوں سے ڈی جی جی آئی کی چھاپے ماری میں 200 کروڑ روپئے سے زیادہ کی نقدی و زیورات برآمد ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ پیوش کے بیٹے اب بھی ڈی جی جی آئی کی حراست میں ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں آج عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت سے ریمانڈ طلب کی جائے گی۔ پیوش کے قبضے سے کنجیوں کا ایک جھولا برآمد کیا گیا ہے اور اس کے تالوں کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ اسی وجہ سے انکوائری افسران کو شبہ ہے کہ اب بھی مزید نقدی اور دیگر اشیاء برآمد ہوسکتی ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ پیوش کے کانپور و قنوج میں واقع مختلف ٹھکانوں سے ابھی تک ڈی جی جی آئی 250 کروڑ روپئے کی نقدی اور زیورات برآمد کرچکا ہے۔ قنوج سے موصول اطلاع کے مطابق ڈی جی جی آئی کی ٹیم نے ابھی تک قنوج کے چپٹی میں واقعہ ان کے آبائی گھر سے تقریباً 250 کلو گرام چاندی،25 کلو سونا کے ساتھ 103کروڑ روپئے کی نقدی برآمد کی ہے۔ تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیم نے کچھ ڈائریاں اور بل بھی برآمد کئے ہیں جن میں کاروبار کے اندراج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔