جیتو پٹواری بنے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر، اُمنگ سنگھار ہوں گے حزب مخالف لیڈر

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر نے فوری اثر سے جیتو پٹواری کو مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر جیتو پٹواری،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر جیتو پٹواری،تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں کانگریس نے ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو ہٹا کر جیتو پٹواری کو نیا ریاستی یونٹ چیف مقرر کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر نے فوری اثر سے جیتو پٹواری کو مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کمل ناتھ کے تعاون کی شکرگزار ہے۔ وینوگوپال نے ایک اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر نے اُمنگ کو سی ایل پی لیڈر اور ہیمنت کٹارے کو ڈپٹی لیڈر مدھیہ پردیش بنانے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔


دوسری طرف کانگریس نے چھتیس گڑھ میں چرن داس مہنت کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر مقرر کیا ہے۔ وہ گزشتہ اسمبلی میں ایوان کے اسپیکر تھے۔ وینوگوپال کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیپک بیج کو عہدہ پر بنائے رکھنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔