4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ’جیو‘ کا دبدبہ قائم، اَپ لوڈ میں ووڈافون-آئیڈیا سرفہرست

ٹرائی کے دسمبر ماہ کے اعدادو شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 20.2 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ پچھلے دو ماہ سے ریلائنس جیو کی اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 20 ایم بی پی ایس سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ایک بار پھر اپنا جلوا برقرار رکھا ہے جبکہ اپلوڈ میں ووڈا فون آئڈیا اول ہے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے دسمبر ماہ کے اعدادو شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 20.2 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ پچھلے دو ماہ سے ریلائنس جیو کی اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 20 ایم بی پی ایس سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔

پچھلے تین برسوں میں سے بھی زیادہ وقت سے ریلائنس جیو ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں مسلسل نومبر ون فور جی آپریٹر بنا ہوا ہے۔ ٹرائی کے مطابق دسمبر میں انڈین ایئرٹیل کی کارکردگی میں معمولی کمی درج کی گئی۔ ایئرٹیل کے اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ نومبر کے 8.0 ایم بی پی ایس کے معاملے میں دسمبر میں 7.8 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئرٹیل کے مقابلے ریلائنس جیو کی اسپیڈ 2.5 گنا سے بھی زیادہ رہی۔


حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلیولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈا فون آئیڈیا کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ الگ دکھاتا ہے۔ ووڈافون اور آئیڈیا نیٹ ورک کی اوسط فورجی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پچھلے ماہ کے مقابلے معمولی فرق دیکھنے کو ملا۔ جہاں ووڈافون کی اسپیڈ نومبر کے مقابلے دسمبر میں بھی جوں کی توں 9.8 ایم بی پی ایس رہی وہیں آئیڈیا کی اسپیڈ نومبر کے 8.8 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر دسمبر میں 8.9 ایم بی پی ایس جا پہنچی۔ ووڈا فون اور آئیڈیا دونوں کی اسپیڈ دسمبر میں ایئرٹیل سے کچھ زیادہ رہی لیکن جیو کے مقابملے زیادہ سے بھی کم درج کی گئی۔

دسمبر میں 6.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈا فون اوسط فور جی اپلوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ نومبر میں بھی ووڈا فون کی اسپیڈ 6.5 ایم بی پی ایس ہی تھی۔ دوسرے نمبر پر آئیڈیا رہا، اس کی اپلوڈ اسپیڈ 6.0 ایم بی پی ایس رہی۔ وہیں ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی دسمبر ماہ میں اوسط اپلوڈ اسپیڈ تقریباً 3.8 اور 4.1 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ ٹرائی کی اوسط رفتار کی کاؤنٹنگ مائی اسپیڈ ایپلیکیشن کی مدد سے جمع ریئل ٹائم اعدادو شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ نئے سال سے ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کے لئے سبھی نیٹ ورکس پر فری وائس کالنگ والی سہولت پھر سے شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔