جھارکھنڈ: ماؤنوازوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف 8 گاڑیوں کو کیا آگ کے حوالے

بھاری ہتھیاروں سے لیس ماؤنوازوں کے ایک دستے نے کل رات جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے مہوڈنڈ میں سڑک کی تعمیر کے مقام پر دھاوا بول دیا اور 8 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

رانچی: بھاری ہتھیاروں سے لیس ماؤنوازوں کے ایک دستے نے کل رات جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے مہوڈنڈ میں سڑک کی تعمیر کے مقام پر دھاوا بول دیا اور 8 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ زیادہ تر گاڑیاں ایسی ہیں جو سڑک کی تعمیر میں استعمال ہو رہی تھیں۔ نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر میں لگے اہلکاروں کو مارا پیٹا اور ہوا میں گولی چلا کر دہشت پھیلا دی۔

بتایا گیا کہ ضلع کے ہردیہ وادی، حسین آباد اور چھتر پور کے سرحدی علاقوں میں کھڑے جے سی بی، ہائیوا، ٹریکٹر، روڈ رولرس جل گئے۔ یہاں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت چھتر پور کے کالاپہاڑ سے حسین آباد میں مہوڈنڈ سے کاربار تک سڑک بنائی جا رہی ہے۔


بدھ کی رات نکسلیوں کا ایک دستہ سڑک کی تعمیر کے مقام پر پہنچا اور منشی کو تلاش کیا اور مار پیٹ کرنے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف ایک گاڑی سے ڈیزل نکال کر وہاں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم رات کو ہی جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر ماؤنوازوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

اطلاع مل رہی ہے کہ یہ واقعہ ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماووسٹ کے نتیش اسکواڈ نے انجام دیا ہے۔ مہوڈنڈ میں پولیس پیکٹ کے قیام کے بعد علاقے میں نکسلائیٹس کی سرگرمیوں پر روک لگ گئی تھی لیکن ماؤنوازوں نے سڑک کی تعمیر کے کام میں خلل ڈال کر ایک بار پھر علاقے میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ چار سال قبل ماؤنوازوں نے اس سڑک پر بارودی مائن دھماکہ کے ذریعے 9 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔