جھارکھنڈ: عوامی مقامات پر ’ہولی‘ ممنوع، رام نومی کے جلوس پر بھی لگی روک

کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ریاست میں عوامی مقامات پر ہولی کھیلنے پر روک لگا دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سرہل، شب برات، نوراتر، رام نومی، ایسٹر اور دیگر سبھی تہواروں کے عوامی انعقاد پر روک ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ حکومت ریاست میں کورونا انفیکشن کے خطرے پر روک لگانے کے مقصد سے عوامی مقامات پر ہولی نہ منانے اور رام نومی - سرہل میں جلوس پر روک لگائی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے چیف سکریٹری سکھ دیو سنگھ کے دستخط سے کل رات داخلہ اور آفات انتظامیہ محکمے نے کووڈ- 19 ہدایات کے سلسلے میں ایک نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے تحت تہواروں میں بھیڑ کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جاری حکم کے تحت کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ریاست میں عوامی مقامات پر ہولی کھیلنے پر روک لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرہل، شب برات، نوراتر، رام نومی، ایسٹر اور دیگر سبھی تہواروں کے عوامی انعقاد پر روک ہے۔ حکومت نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کنبے کے اراکین کے ساتھ ہی اپنے گھروں میں ہی ہولی منائیں۔ ریاست میں سبھی طرح کے جلوس پر پابندی ہے۔ سرہل اور رام نومی میں جلوس نہیں نکلیں گے۔ وہیں، مدھوپور اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سے 21 اگست 2020 کو جاری ہدایات پر عمل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */