جھارکھنڈ: جنسی استحصال کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی ڈھلو مہتو کو جیل بھیجنے کا حکم

ڈھلو مہتو باگھ مارا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ہیں اور ان پر جنسی استحصال سمیت کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ طویل عرصہ سے فرار ڈھلو مہتو نے پیر کے روز جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں خود سپردگی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دھنباد: جھارکھنڈ کے باگھ مارا اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی ڈھلو مہتو نے آج یہاں عدالت میں خود سپردگی کر دی۔ دھنباد سول کورٹ کی جوڈیشیل مجسٹریٹ سنگیتا کی عدالت میں آج صبح رکن اسمبلی ڈھلو مہتو پہنچے اور سرکاری عملہ کے سامنے خود سپردگی کی۔ بعد ازاں عدالت نے رکن اسمبلی کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم صادر کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی ڈھلو مہتو پر اپنی ہی پارٹی کی ایک خاتون لیڈر کا جنسی استحصال کرنے سمیت متعدد مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی طویل عرصے سے فرار چل رہے تھے۔ دھنباد پولیس ڈھلو مہتو کی تلاش میں مسلسل چھاپے ماری کر رہی تھی، لیکن پولیس کو رکن اسمبلی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ آج ڈھلو مہتو کے ذریعہ خود سپردگی کیے جانے کے بعد دھنباد پولس نے راحت کی سانس لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 May 2020, 7:40 PM