JEE-NEET امتحان: آئی آئی ٹی طلبا کا کمال، امتحان گاہ تک مفت میں پہنچیں گے دہلی کے امیدوار

آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائٹرکٹر پروفیسر رام گوپال نے آئی آئی ٹی طلبا و دیگر لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جے ای ای مین اور ایڈوانس امتحان اور نیٹ کا امتحان دینے کے لئے طلبا کو گاڑی کا انتظام کرایا جائے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: آئی آئی ٹی المنائی کونسل نے کورونا بحران کی وجہ سے جے ای ای اور نیٹ کے امیدواروں کو امتحان کی جگہ تک مفت پہنچانے کا بندوبست کیا ہے۔ کونسل نے اس سلسلے میں ایک پورٹل بنایا ہے جس پر امیدوار اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتے ہیں اور اس کے بعد انہیں امتحان کے سنٹر تک پہنچانے کا بندوبست کیا جائے گا۔

آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائٹرکٹر پروفیسر وی رام گوپال راؤ نے آئی آئی ٹی کے سابق طلبا اور موجودہ طلبا اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جے ای ای مین اور ایڈوانس امتحان اور نیٹ کا امتحان دینے کے لئے طلبا کو گاڑی کا انتظام کرایا جائے۔ ان کی اس اپیل پر آئی آئی ٹی کے طلبا اور سابق طلبا نے ایک پورٹل بنایا ہے۔ اس پورٹل کا نام ڈبلیو ڈبلیو ای ڈی یو اور ڈی ای ڈاٹ ان ہے۔ اس پورٹل کو بنانے میں آئی ٹی ممبئی اور آئی آئی ٹی مدراس کے طلبا نے بھی تعاون دیا ہے۔


کوئی بھی امیدوار www.edude.in پورٹل پر اسٹوڈنٹ لکھ کر اپنا نام درج کرسکتا ہے اور اپنے امتحان کے سنٹر کی معلومات فراہم کراسکتاہے۔امیدوار 31 اگست کی صبح 10 بجے سے شام 5:00 بجے تک ٹیلیفون (9311323756) پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔