جے ای ای ایڈوانس کا نتیجہ جاری، حیدرآباد زون کے بی سی ریڈی نے کیا ٹاپ

اس سال کے امتحانات میں حیدرآباد زون کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ٹاپ 10 طلبا میں سے 6 کا تعلق حیدرآباد زون سے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر کے آئی آئی ٹی اداروں میں داخلے کے لیے جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ذریعہ جاری کردہ جے ای ای ایڈوانسڈ 2023 کے نتائج کے مطابق واویلا چد ولاس ریڈی آل انڈیا ٹاپر بن گئے ہیں۔ دوسری طرف، نیکانتی ناگا بھاویہ کو شری جے ای ای ایڈوانسڈ کی خاتون ٹاپر قرار دیا گیا ہے۔

دوسری طرف، آئی آئی ٹی دہلی زون کی بات کریں تو پربھاو کھنڈیلوال دہلی زون کے ٹاپر ہیں، ان کی آل انڈیا رینکنگ 6 ہے۔ اس سال کے امتحانات میں حیدرآباد زون کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ٹاپ 10 طلبا میں سے 6 کا تعلق حیدرآباد زون سے ہے۔


اس جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار طلبا نے شرکت کی جن میں سے 43773 نے کوالیفائی کیا۔ مجموعی طور پر 36264 لڑکے اور 7509 لڑکیوں نے امتحان میں کوالیفائی کیا ہے۔ اس بار امتحانات میں حیدرآباد زون سے سب سے زیادہ طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہاں سے کل 10432 طلباء نے یہ امتحان پاس کیا ہے۔

جے ای ای ایڈوانسڈ کے آل انڈیا ٹاپ 10 طلبا میں پہلا رینک آئی آئی ٹی حیدرآباد زون کے واویلا چد ولاس ریڈی کا ہے۔ ریڈی نے امتحان میں 360 میں سے 341 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر آئی آئی ٹی حیدرآباد زون سے تعلق رکھنے والے رمیش سوریا تھیجا ہیں۔ آل انڈیا ٹاپر کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رشی کالرا، چوتھے نمبر پر راگھو گوئل ہیں، یہ دونوں طالب علم آئی آئی ٹی روڑکی زون سے ہیں۔ پانچویں پوزیشن پر آئی آئی ٹی حیدرآباد زون کے اڈگاڈا وینکٹا سیوارم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔