دلارچند یادو قتل معاملہ میں مکامہ سے جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو جھٹکا، سول کورٹ نے خارج کر دی ضمانت عرضی

مکامہ سے جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو بہار اسمبلی انتخابی مہم کے دوران 30 اکتوبر کو دلارچند یادو کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ بیور جیل میں بند ہیں۔

اننت سنگھ
i
user

قومی آواز بیورو

دلارچند یادو قتل کے ملزم اور بہار کے مکامہ سے جے ڈے یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سول کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ اب اننت سنگھ پٹنہ ہائی کورٹ میں اسے چیلنج کریں گے۔ واضح رہے کہ اننت سنگھ کو بہار اسمبلی انتخابی مہم کے دوران 30 اکتوبر کو دلارچند یادو کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی اننت سنگھ بیور جیل میں بند ہیں۔

اننت سنگھ نے جیل میں رہتے ہوئے عدالت میں اپنی ضمانت عرضی داخل کی تھی۔ اننت سنگھ کی عرضی کو پٹنہ سول کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سےاننت سنگھ کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ دراصل اننت سنگھ پر بہار اسمبلی انتخاب کے دوران مکامہ میں جن سوراج پارٹی کے حامی دلارچند یادو کا قتل ہوا تھا، ان کے قتل کے الزام میں اننت سنگھ کو انتخاب کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا۔


اننت سنگھ کے جیل جانے کے بعد جے ڈی یو کے حامیوں اور ان کے خاندان والوں نے ان کے حق میں انتخابی مہم چلائی تھی۔ بہار انتخاب کے نتائج میں جے ڈی یو کے امیدوار اننت سنگھ کو 28 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے آر جے ڈی کی وینا دیوی کو جیل میں رہتے ہوئے شکست دے دی تھی۔ قتل کے الزام اور انتخابی مہم کے دوران جیل جانے کے باوجود اننت سنگھ کو لوگوں نے ایک بار پھر رکن اسمبلی کے طور پر منتخب کر لیا۔ بہر حال، جیل میں رہتے ہوئے انتخاب جیتنے والے اننت سنگھ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، تاکہ انہیں کچھ راحت مل سکے۔ فی الحال عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت عرضی خارج کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔