بہار این ڈی اے کا اب اللہ ہی حافظ، جنتا دل یو سبھی 243 اسمبلی سیٹوں پر اتارے گی امیدوار!

جنتا دل یو صدر نتیش کمار نے کہا کہ سبھی پارٹیوں کو 243 اسمبلی سیٹوں پر تیاری کرنے کا اختیار ہے، ہم لوگ بھی 243 سیٹوں پر تیاری کر سکتے ہیں، ہم بھی 243 سیٹوں پر تیاری کرتے ہیں۔

جے پی نڈا اور نتیش کمار / تصویر ٹوئٹر
جے پی نڈا اور نتیش کمار / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار دورہ پر ہیں۔ اس درمیان جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے ہفتہ کے روز ایک ایسا بیان دے دیا جس نے بہار میں این ڈی اے اتحاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ للن سنگھ نے بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کرنے کی بات کہہ دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے سبھی سات محاذوں کے مشترکہ قومی مجلس عاملہ کی دو روزہ میٹنگ ہفتہ سے پٹنہ میں شروع ہوئی۔ اس سے قبل بی جے پی کے کارکنان 200 اسمبلی حلقوں میں دو دنوں تک رہائش پذیر رہے۔ اس عمل کو لوگ لوگ بی جے پی کے 200 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب کی تیاری سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں جب ہفتہ کے روز جنتا دل یو صدر سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ سبھی کو مکمل 243 سیٹوں پر تیاری کرنے کا اختیار ہے۔ ہم لوگ بھی 243 سیٹوں پر تیاری کر سکتے ہیں، ہم بھی 243 سیٹوں پر تیاری کرتے ہیں۔ جہان آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی پارٹیاں تنظیم کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔


للن سنگھ نے گزشتہ دنوں آر سی پی سنگھ کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کو لے کر لگے نعروں کے سلسلے میں کہا کہ بہار میں وزیر اعلیٰ عہدہ پر کوئی ویکنسی تو ہے نہیں۔ جہاں تک بات جنتا دل یو کی ہے تو نتیش کمار ہی ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں اور پارٹی کے متفقہ لیڈر ہیں۔ جب للن سنگھ سے یہ پوچھا گیا کہ جے پی نڈا پٹنہ میں ہیں اور اتوار کو امت شاہ بہار پہنچ رہے ہیں، تو کیا دونوں لیڈروں سے ملاقات ہوگی؟ اس کے جواب میں جنتا دل یو صدر نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہاں آنے پر سبھی سے ملاقات ہو ہی جائے۔ پارلیمانی اجلاس چل رہا ہے، وہاں سبھی سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ پٹنہ میں ہو رہے بی جے پی کے پروگرام سے متعلق للن سنگھ نے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کو پروگرام اور روڈ شو کرنے کا حق حاصل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔