کسانوں کے ’بھارت بند‘ کو جن ادھیکار پارٹی کی حمایت

جن ادھیکار پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رگھوپتی سنگھ نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کے ذریعہ 27 تاریخ کو مجوزہ ’بھارت بند‘ کو جاپ کی مکمل حمایت ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی) کے زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کے بعد اب جن ادھیکار پارٹی (جاپ) نے بھی کسانوں کے زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت میں 27 ستمبر کو مجوزہ بھارت بند کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپ کے قومی جنرل سکریٹری رگھوپتی سنگھ نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کے ذریعہ 27 تاریخ کو مجوزہ ’بھارت بند‘ کو جاپ کی مکمل حمایت ہے۔ 27 ستمبر کو کسان تحریک کے دس ماہ پورے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے متحدہ کسان مورچہ اس دن ملک گیر ہڑتال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ادھیکار پارٹی کسانوں کے مفاد میں کل پورے بہار میں تحریک کرے گی۔ رگھوپتی سنگھ نے کہا کہ بھارت بند رضاکارانہ اور پرامن طریقے سے کیا جائے گا۔ بند صبح چھ بجے سے شام چار بجے تک کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپ لیڈر اور کارکن کسانوں کے مطالبات کو لیکر سبھی جگہ پر امن مظاہرہ کریں گے۔ مرکزی حکومت جب تک کالے قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */