جموئی: کوبرا بٹالین نے نکسلیوں کا بنکر کیا تباہ، 200 کارتوس برآمد

پرمود کمار نے بتایا کہ تصادم کے بعد سیکوریٹی افواج نے نکسلیوں کے ایک بنکر کو تباہ کردیا۔ موقع سے پولیس نے انسان رائفل کے 200 کارتوس، میگزین، متعدد سولر پلیٹ اور کھانا بنانے کی اشیاء برآمد کی ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جموئی: بہار میں نکسل متاثرہ جموئی ضلع کے کھیرا اور سکندرا تھانہ علاقہ کے سرحدی گدیشور جنگل میں سرچ مہم کے دوران کوبرا بٹالین اور ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماﺅنواز کے نکسلیوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے بنکر کو تباہ کر دیا اور کثیر تعداد میں انساس رائفل کے کارتوس برآمد کیے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کوبرا بٹالین کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ ممنوعہ تنظیم کا نکسلی کمانڈر اروند کمار یادو اپنے دوستوں کے ساتھ گدیشور جنگل میں ایک بڑے واقعے کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کوبرا بٹالین کے جوانوں اور پولیس فورس نے مذکورہ جنگل میں سرچ مہم شروع کی، جو سنیچر کی دیر رات تک جاری رہی۔ سیکوریٹی فورس جیسے ہی کھیرا اور سکندرا سرحد پر واقع گدیشور جنگل کے چترو پہاڑ پہنچی وہاں نکسلیوں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولیاں چلائیں۔ تصادم کے بعد نکسلی موقع سے فرار ہو گئے۔


پرمود کمار نے بتایا کہ تصادم کے بعد سیکوریٹی افواج نے نکسلیوں کے ایک بنکر کو تباہ کردیا۔ موقع سے پولیس نے انسان رائفل کے 200 کارتوس، میگزین، متعدد سولر پلیٹ اور کھانا بنانے کی اشیاء برآمد کی ہیں۔ بنکر سے نکسلی تنظیم کے پی ایل جے اے گروپ میں شامل کرنے کے لئے فارم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔