جموں: قصبہ نوشہرہ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی چلانے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں اور بعد میں مذکورہ پولیس اہلکار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے قصبہ نوشہرہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص کے درمیان گرم بحث و تکرار ہوگئی تھی، جس کے بعد پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر گولی چلا دی تھی۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج درج کرکے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مقامی شخص نے ماسک نہیں پہنا تھا جس پر پولیس اہلکار اور اس کے درمیان گرم گفتاری ہوئی تھی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں اور بعد میں مذکورہ پولیس اہلکار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ بتادیں کہ مذکورہ پولیس اہلکار نوشہرہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی حفاظت پر مامور تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔