جموں: کرایہ داروں کی تفصیلات جمع نہ کرنے کی پاداش میں متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

ریاسی میں ابھی تک پولیس نے 326 کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے رہائشی علاقوں میں ویری فکیشن کا عمل جاری ہے۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: ریاسی جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر پولیس نے متعدد ہوٹل مالکان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں پولیس نے چند روز قبل سرکیولر جاری کیا کہ وقت مقررہ کے اندر اندر کرایہ داروں کی تفصیلات نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز پولیس نے تفصیلات جمع نہ کرنے کی پاداش میں آٹھ ایف آئی آر درج کیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کٹرا میں چار اور ریاسی میں چار کیس درج کئے گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہوٹل چلانے والوں اور دیگر افراد کو کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا، تاہم بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہوٹل والوں نے ابھی تک تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


اُن کے مطابق ریاسی میں ابھی تک پولیس نے 326 کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے رہائشی علاقوں میں ویری فکیشن کا عمل جاری ہے۔ بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری میں شہری ہلاکتوں کے بعد جموں انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کی تفصیلات وقت مقررہ کے اندر اندر نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔