جموں وکشمیر: شہری ہلاکتوں کے خلاف سرنکوٹ میں ہڑتال اور احتجاج

سرنکوٹ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ شہری ہلاکتوں پر ہندو اور مسلم دونوں غمزدہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے خلاف جمعرات کے روز سرنکوٹ میں مکمل ہڑتال رہی، معلوم ہوا ہے کہ ہندو اور مسلمانوں نے ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی جو بعد میں پُر امن طور پر منتشر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق شہری ہلاکتوں کے خلاف خط پیر پنچال کے بعض علاقوں میں جمعرات کے روز بھی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ سرنکوٹ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ شہری ہلاکتوں پر ہندو اور مسلم دونوں غمزدہ ہیں۔


اُنہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث بندوق برداروں کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثنا راجوری ضلع میں بھی جمعرات کے روز لوگوں نے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچانے کے الفاظ درج تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔