ممبئی میں یوگی کے روڈ شو کو سنجے راؤت نے بتایا ’سیاسی کاروبار‘، پوچھا ’سڑک پر اترنے کی ضرورت کیوں پڑی؟‘

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے جمعرات کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ممبئی میں روڈ شو کرنے کی ضرورت پر سوال اٹھایا اور اسے ’سیاسی کاروبار‘ قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے جمعرات کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ممبئی میں روڈ شو کرنے کی ضرورت پر سوال اٹھایا اور اسے ’سیاسی کاروبار‘ قرار دیا۔

سنجے راوت نے کہا ’’یوپی میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات کرنے کے لیے یوگی کا خیر مقدم ہے لیکن انہیں ممبئی میں روڈ شو کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ کاروبار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں اور اسے بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اگلے پندرہ دن داووس (سوئٹزرلینڈ) میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔


راؤت نے کہا ’’کیا آپ ان (شندے-فڈنویس) سے داووس کی سڑکوں پر روڈ شو کرنے کی توقع رکھتے ہیں، پھر یوگی ممبئی میں کیوں روڈ شو کرنے آتے ہیں؟ بدھ کو کچھ بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ یوگی کی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یوپی ریاست میں فلم انڈسٹری قائم کرنے کے لیے تیار ہے، تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے وہاں ترقی ہو سکتی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے چیف ترجمان نے کہا ’’دادا صاحب پھالکے تھے جنہوں نے فلم انڈسٹری کی شروعات کی اور اسے پورے ملک میں عام کیا، یہ سب کا ہے۔ جنوب آندھرا پردیش میں پہلے سے ہی بہت بڑی فلمی صنعتیں ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہاں فلمی کاروبار ہونا چاہیے۔‘‘


انہوں نے مزید کہا کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ فلم انڈسٹری ممبئی سے ’منتقل‘ ہو جائے گی یا یہاں تک کہ بڑے ستارے بھی وہاں آباد ہو جائیں گے تو یہ بھولاپن ہوگا لیکن سبھی اتر پردیش میں فلم سٹی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔