جموں و کشمیر: غیر شعوری طور سرحد پار کرنے والی خاتون کی واپسی

ایس ایس پی پونچھ نے کہا کہ گزشتہ 22 اور 23 ستمبر کے بیچ ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاؤں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کے روز چکن دا باغ کراسنگ کو کھول کر غیر شعوری طور پر سرحد پار کرنے والی ایک خاتون کو اپنے گھر بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال گزشتہ کے 22 اور 23 ستمبر کے بیچ ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاؤں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی انتطامیہ نے مذکورہ خاتون کو جمعرات کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پونچھ انتطامیہ کے حوالے کیا۔ موصوف ایس ایس پی نے خاتون کی شناخت زرینہ بی دختر قطب الدین کے بطور کی ہے اور کہا کہ اس کی عمر 36 یا 37 برس کی ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ زرینہ بی کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد اپنے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ مذکورہ خاتون سرحد پار کیوں کر گئی تھی، کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے گی جو بھی بات سامنے آئے گی اس کو میڈیا کے ساتھے شیئر کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Jan 2021, 9:40 PM
/* */