جموں و کشمیر: پولیس کا لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ کے اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت ظہور احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔

یکم جنوری کو جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی سے ایک شخص اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا / تصویر یو این آئی
یکم جنوری کو جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی سے ایک شخص اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ کے اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 34 آر آر اور جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی ایک ٹیم نے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک ملی ٹینٹ اعانت کا گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان نےبتایا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت ظہور احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔


’پونچھ میں ایل او سی کے قریب اسلحہ و گولہ بارود بر آمد!‘

جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں ملی ٹینٹوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 28 دسمبر کو پکڑے جانے والے تین ملی ٹینٹ کے اعانت کاروں کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب دابی گاؤں میں اتوار کی صبح ایک تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک پستول، تین پستول میگزین، 35 گولیاں اور 5 گرینیڈ شامل ہیں۔ موصوف نے بتایا کہ جموں وکشمیر غزنوی فورس کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے تیسری بار اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملی ٹینٹوں کا یہ گروپ جموں میں ملی ٹینٹ سرگرمیوں کے علاوہ فرقہ وارانہ فسادات کو بھی ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی ٹینٹوں کے پاکستانی ہینڈلرس سرحد پار سے بھارتی علاقوں میں چوری چھپے اسلحہ و گولہ بارود ڈالتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔