کسانوں کے مفادات ہر قیمت پر محفوظ رہیں گے: بھوپیش بھگیل

بھوپیش بگھیل نے گزشتہ روز یہاں منی اسٹیڈیم میں 1146 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام ضلع کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مفادات ہر قیمت پر محفوظ رہیں گے۔ ریاستی حکومت ان سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور کسانوں کے مفادات ہر قیمت پر محفوظ رہیں گے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے گزشتہ روز یہاں منی اسٹیڈیم میں 1146 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام ضلع کے حوالےکرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مفادات ہر قیمت پر محفوظ رہیں گے۔ ریاستی حکومت ان سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسی ایف سی آئی کو ابھی تک چاول لینے کی اجازت نہ دیئے جانے کی وجہ سے ریاست میں دھان کی خریداری کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد کوئی حل نکل آئے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے مقامی اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندوں کی درخواست پر متعدد اعلانات کیے، جن میں نوتعمیر شدہ میڈیکل کالج اسپتال کا نام تبدیل کرکے گرو گھاسی داس کے نام کرنے سمیت چھال اور سریا کو تحصیل بنانے اور کھرسیاں میں ریلوے اوور برج بنانے سمیت متعدد اعلانات کیے۔


انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ چلائے جانے والی دو نئے اسکیمیں بھی شروع کیں، ماہواری سوچھتا کے لئے پاون آدرش اور آدرش سواستھ کارڈ منصوبے کی بھی ابتدا کی۔ پروگرام میں بھوپیش بگھیل نے آنجہانی نند کمار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور جنگل کے رہائشیوں کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے ان کی رہنمائی میں پریورتن یاترا نکالی گئی تھی۔ اب آنجہانی نند کمار پٹیل کی خواہش کے مطابق ریاست میں کسانوں، مزدوروں اور جنگل میں رہنے والوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے موثر کام کیے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔