جموں و کشمیر: پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ جاں بحق

جموں نشین ایک دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گڑھی بٹالین علاقے میں پیر کی علی الصبح فوج کی ایمبش پارٹی اور ملی ٹنٹوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔

سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی علی الصبح سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر 2 ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ جموں نشین ایک دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گڑھی بٹالین علاقے میں پیر کی علی الصبح فوج کی ایمبش پارٹی اور ملی ٹنٹوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 'دو افراد کی دگوار تروا علاقے میں ایل او سی پر نقل و حمل دیکھی گئی'۔

کرنل سنیل برٹوال کا کہنا تھا کہ 'فائرنگ کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو گرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسرے نے بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران اس کو بھی گولی لگی اور ایل او سی کے نزدیک گرتے ہوئے دیکھا گیا'۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوج اور پولیس کا یہ مشترکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ بتا دیں کہ اتوار کے روز راجوری میں سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو مار گرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔