راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں کب واپسی ہوگی؟کانگریس نے بلائی ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ

جمعہ کو سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو راحت دیتے ہوئے ان کی سزا پر روک لگا دی تھی، تب سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، پیر  یعنی 7 اگست کا دن کانگریس کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ آج اس بات کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کب تک پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے۔ لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پڑھنے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو راحت دیتے ہوئے ان کی سزا پر روک لگا دی تھی۔ تب سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کب تک بحال ہوتی ہے۔


انگریزی اخبار  کی  رپورٹ کے مطابق لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر عدالت کا فیصلہ پڑھنے کے 30 منٹ کے اندر اندر کارروائی شروع کر دی جاتی ہے اور اس طرح کے نوٹیفیکیشن سے متعلق فارم لوک سبھا سیکرٹریٹ کے پاس ہوتے ہیں۔

کانگریس ہائی کمان نے  آج پارٹی کے ارکان  پارلیمنٹ کی میٹنگ بھی بلائی ہے، جس میں راہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے کے مطالبے پر بات کی جا سکتی ہے۔ یہ اجلاس پارٹی کے پارلیمانی دفتر میں صبح 10.30 بجے ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔