جموں و کشمیر حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے: ڈاکٹر مشتاق احمد

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے حکومت ہر حساب سے تیار ہے لیکن لوگوں کو تمام گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے۔

تصﷺیر یو این آئی
تصﷺیر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے لوگوں کو کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے شہر و دیہات کے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں میں کووڈ سے تعلق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ بھی نصب کیے جار ہے ہیں۔ موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت ہر جگہ شہر و دیہات کے اسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ہر جگہ آکسیجن پلانٹ نصب کیے گئے ہیں کیونکہ آکسیجن ہی ایک ایسی چیز ہے جو اس میں لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے حکومت ہر حساب سے تیار ہے لیکن لوگوں کو تمام گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے۔


ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت نے اسپتالوں کے علاوہ دوسری جگہوں پر بھی بستروں وغیرہ کا بھر پور انتظام رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کورونا مریض گھروں میں ہی ہیں انہیں بھی علاج و معالجہ کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ اس لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو جاری ہے جو 24 مئی کی صبح تک نافذ رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔