جموں و کشیر: پلوامہ کے ترال میں تصادم، ایک ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے سیمو علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم آرائی میں اب تک ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے، جبکہ ایک اور ملی ٹنٹ ابھی بھی پھنسا ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں منگل کی علی الصبح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی تصادم آرائی میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے سیمو علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم آرائی میں اب تک ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے، جبکہ ایک اور ملی ٹنٹ ابھی بھی پھنسا ہوا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کا تعلق غالباً انصار غزوۃ الہند نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے ہے۔

قبل ازیں ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کے 42 آر آر، سی آر پی ایف کی 180 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ترال کے سیمو علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ لئے ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */