جموں و کشمیر: کٹھوعہ میں بارش کے دوران مکان گرنے سے 5 افراد ہلاک

لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی ایم ستیش کمار نے کہا کہ دیگر علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں اور ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کو لگاتار بارش کے سبب مکان گر جانے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے بانی علاقہ میں بھاری بارش کے سبب دو مکانات گر گئے۔ ان دونوں واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا ’’بھاری بارش کے سبب بانی کے سورج مورہا اروآڑ بلاک میں مشتاق احمد اور عبدالقیوم کے مکان تباہ ہو گئے۔‘‘

ان مکانوں کے ملبہ میں بچوں سمیت پانچ افراد دب گئے۔ لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ ایس ڈی ایم ستیش کمار نے کہا کہ دیگر علاقوں میں اچانک سیلاب اور زمین کھسکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


ان گھروں کے ملبے تلے بچوں سمیت پانچ افراد دب گئے۔ لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی ایم ستیش کمار نے کہا کہ دیگر علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں اور ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مرنے والوں کے لیے 50 ہزار اور زخمیوں کے لیے 25 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء جموں کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش سے سڑکوں کو نقصان پہنچا اور تمام اہم ندیاں بشمول توی، چناب، بسنتر، دیوک اور اُجھ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔


حکام نے کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں شدید بارشوں کے درمیان پانی بھر جانے کی وجہ سے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ وشنو دیوی یاترا اور امرناتھ یاترا کے راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی کے مزار کو جانے والا نیا راستہ خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ ریاسی ضلع میں ہیلی کاپٹر خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری اور کٹھوعہ کے بالائی علاقوں میں اسکولوں کو بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔