اجین: ’بابا مہاکال‘ کی سواری پر تھوکنے والے ملزمین کے گھروں پر چلا بلڈوزر، ہر طرف پھیلا ملبہ

مہاکال کی سواری پر تھوکنے سے متعلق معاملے میں پولیس نے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے دو نابالغوں کو چلڈرن ہوم اور ایک کو سنٹرل جیل بھیروگڑھ پہنچایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>بلڈوزر، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بلڈوزر، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اجین میں آج ٹنکی چوک پر صبح سے ہی بہت گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے بابا مہاکال کی سواری پر تھوکنے اور کُلّا کرنے والے ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیا۔ اس کارروائی کی تیاری پہلے سے ہی کر لی گئی تھی، اور آج صبح جب ڈھول کے ساتھ منادی ہوئی تو بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوکلین اور جے سی بی مشین کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے اہلکار پہنچے تھے اور جب مکان منہدم کرنے کی تیاری ہو رہی تھی تو ان مکانات میں رہنے والے لوگوں نے کچھ دیر کی مہلت چاہی تاکہ سامان باہر نکال سکیں۔ پھر کولر، اے سی، فریز اور کچھ دیگر اہم سامانوں کو باہر نکالا گیا اور پھر پوکلین و جے سی بی کے ذریعہ مکانات کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع ہو گئی۔ اب وہاں ہر طرف ملبہ دکھائی دے رہا ہے۔


اس معاملے میں ایڈیشنل ایس پی آکاش بھوریا نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بابا مہاکال کی سواری پر تھوکنے اور کُلّا کر اس پر پانی پھینکنے والے تین لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعات 295 اے، 153 اے، 296 اور 505 کے تحت معاملہ درج کر انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے خلاف جانچ شروع ہوئی اور میونسپل کارپوریشن اور ریونیو کی ٹیم کو پوری جانکاری دی گئی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے ان کے مکانات کو توڑنے کے لیے دساتاویز کھنگالے تھے جن میں دو مکانات میں گڑبڑی سامنے آئی تھی جس کے بعد آج یہ مکانات توڑنے کی کارروائی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج ہونے والی انہدامی کارروائی سے متعلق علاقے میں پہلے ہی جانکاری دے دی گئی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بابا مہاکال کی سواری پر تھوکنے سے متعلق معاملے میں پولیس نے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے دو نابالغوں کو چلڈرن ہوم اور ایک کو سنٹرل جیل بھیروگڑھ پہنچایا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے آج صبح ان کے مکانات کو توڑنے کی کارروائی شروع کی۔ آج جب مکانات کو منہدم کرنے کا عمل شروع ہوا تو اس وقت ٹنکی چوک پر کثیر تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔ صبح سے ہی اس کارروائی کو لے کع علاقے میں پولیس افسران موجود رہے جنھوں نے علاقے میں آنے جانے والی گاڑیوں پر بیریکیڈ کے ذریعہ سے روک لگا دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔