جموں: 45 برس سے زائد عمر کے 98 فیصد لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی، ضلع مجسٹریٹ

انشل گرگ نے کہا کہ یکم اپریل سے 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسین لگوانے کی مہم شروع کی گئی اور ضلع جموں میں ڈیڑھ ماہ کے دوران آج تک اس عمر کے قریب 98 فیصد لوگوں کو یہ ویکسین لگوائی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: ضلع مجسٹریٹ جموں انشل گرگ کا کہنا ہے کہ ضلع میں 45 برس سے زائد عمر کے قریب 98 فیصد لوگوں کو کورونا ویکیسن کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو 2 فیصد لوگ رہ گئے ہیں ان کے لئے ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے لئے 16 مئی یعنی اتوار کو خصوصی ویکسینشن مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوائیں۔ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’یکم اپریل سے 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کی مہم شروع کی گئی اور ضلع جموں میں ڈیڑھ ماہ کے دوران آج تک اس عمر کے قریب 98 فیصد لوگوں کو یہ ویکسین لگوائی گئی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ جو دو فیصد رہ گئے ہیں ان کے لئے جموں کے سو کورونا ویکسین سینٹروں میں 16 مئی یعنی اتوار کو خصوصی ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔


موصوف نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر فائدہ اٹھا کر اپنے اپنے نزدیکی سینٹروں میں کورونا ویکسین لگوائیں۔ بتا دیں کہ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے مثبت کیسز اور اموات میں روز افزوں غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے اور گزشتہ چھ دنوں سے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو نافذ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔