میوات فساد اور بلڈوزر متاثرین کے لیے 70 مکانات کی تعمیر کرا رہی جمعیۃ علماء ہند

آج فیروز پور جھرکا میں غیر مسلم شخص دھرم پال کے مکان کی بنیاد رکھی گئی، اس موقع پر دھرم پال نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کا نام بہت سنا تھا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی جمعیۃ ہمارا گھر بنائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بشکریہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج میوات کا دورہ کیا اور جمعیۃ کے زیر اہتمام  فیروز پور جھرکا میں زیر تعمیر مدنی نگر کالونی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے پرانی عیدگاہ فیروزپور جھرکا کے پاس مبین بھائی کے نئے مکان کی بنیاد رکھی جو جمعیۃ تعمیر کرا رہی ہے۔ ساتھ ہی غیر مسلم دھرم پال کے مکان کی بھی بنیاد رکھی گئی۔ اس موقع پر دھرم پال نے جمعیۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند بلا تفریق انسانیت کی خدمت انجام دیتی ہے۔ میوات فساد کے بعد سرکاری بلڈوزر کے شکار جہاں مسلمان ہوئے وہیں بعض غیر مسلم کے مکانوں کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ ایسے بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے لیے جمعیۃ علما ہند میدان میں آئی اور ان کے لیے تین کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ایک مدنی نگر کالونی بھی ہے۔ اس کالونی سے قریب ہی دھرمپال کی اپنی زمین ہے جہاں جمعیۃ علماء کا وفد گیا تو وہاں موجود دھرمپال اور ان کے دوستوں نے جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا استقبال کیا۔

میوات فساد اور بلڈوزر متاثرین کے لیے 70 مکانات کی تعمیر کرا رہی جمعیۃ علماء ہند

اس موقع پر خوشی سے سرشار دھرمپال نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے دکھ کی گھڑی میں ہماری مدد کی ہے، میرا دل اس وقت بہت خوش ہے۔ میں نے مولانا محمود مدنی صاحب کا بہت نام سنا ہے، لیکن وہ میری مدد کرنے میرے گھر آئیں گے یہ کبھی نہ سوچا تھا۔

جب جمعیۃ علماء ہند کا وفد مدنی نگر پہنچا تو وہاں مولانا رحیم الدین قاسمی بھی موجود تھے جو  بلڈوزر کے ظلم و ستم کا شکار ہوئے۔ ان کا مکان  بھی جمعیۃ علماء تعمیر کرا رہی ہے۔ مولانا رحیم الدین نے کہا کہ مولانا محمود مدنی اور مولانا حکیم الدین نے اس مصیبت کی گھڑی میں ہمیں سہارا دیا اور ہمارے آشیانے کی تعمیر میں حصہ لیا، اسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ میوات میں باز آبادکاری  کا کام ابھی اہم مرحلے میں داخل ہوا ہے۔ کچھ مکانات کی تعمیر ابھی چھت تک مکمل ہوئی ہے تو کچھ مکانوں کی ابھی ہم بنیاد ہی رکھ رہے ہیں۔ جب تک کہ ایک ایک ضرورت مند تک ہم نہ پہنچ جائیں تب تک ہم چین کی سانس نہیں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علمائے میوات بالخصوص مولانا محمد یحیی کریمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب، مولانا شیر محمد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب، مولانا محمد سلیم ساکرس، مولانا عبدالرحیم بڈیڈوی، ماسٹر محمد افضل، حافظ قاسم مہوں، محمد عالم گماٹ اور بہت سارے جمعیۃ کے کارکنان کی محنت شامل رہی ہے۔


واضح ہو کے جمعیۃ علماء ہند فساد کے پہلے دن سے یہاں پر کام کر رہی ہے۔ جمیعۃ علماء ہند جہاں 70 کے قریب مکانات تعمیر کر رہی ہے وہیں پر اس نے 600 لوگوں کو ضمانت دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آج جمعیۃ کے وفد میں ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی، سینئر آرگنائزر مولانا غیور قاسمی، مولانا مفتی سلیم ساکرس، ناظم مفتی سلیم ساکرس، مولانا عظیم اللہ قاسمی، مولانا اظہر قاسم ظفر ناظم اعلی مدرسہ افضل العلوم مہوں، مولانا سعد زمزم ریسٹورنٹ نصیر باغ فیروز پور جھرکا، مولانا قمرالدین وغیرہ شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔