’راجیو گاندھی ہی تھے جنھوں نے...‘، جئے رام رمیش نے نوجوانوں کے لیے سابق وزیر اعظم کے کیے گئے کاموں کو کیا یاد

جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’آج جب ہم راجیو گاندھی کی 82ویں جینتی منا رہے ہیں اور ملک بھر میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی بے چینی و ہلچل کو دیکھ رہے ہیں، تب ہمیں بہت کچھ یاد کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راجیو گاندھی، گرافکس ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>
i

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی پیدائش 20 اگست 1944 کو ہوئی تھی۔ اس لحاظ سے آج ہم ان کی 82ویں جینتی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی انھیں یاد کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے، جو بہت اہم ہے۔

جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں نوجوانوں کے موجودہ حالات اور راجیو گاندھی کے ذریعہ نوجوانوں کے حق میں اٹھائے گئے اقدام کا ذکر کیا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ آج جب ہم راجیو گاندھی کی 82ویں جینتی منا رہے ہیں اور ملک بھر میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی بے چینی و ہلچل کو دیکھ رہے ہیں، تب یہ یاد کرنا اہم ہے کہ وزیر اعظم راجیو گاندھی ہی تھے جنھوں نے نوجوانوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضروری اقدام کیے۔ جئے رام رمیش نے اس پوسٹ میں راجیو گاندھی کے 5 فیصلوں کا خاص طور پر ذکر کیا ہے، جو اس طرح ہیں:


  1. آئین میں ترمیم کر حق رائے دہی (ووٹنگ) کی کم از کم عمر 21 سال سے گھٹا کر 18 سال کی اور 18 سال کے نوجوانوں کو ووٹ دینے کا اختیار دیا۔

  2. سوامی وویکانند کی جینتی 12 جنوری کو ’قومی یومِ نوجواں‘ قرار دیا۔

  3. 1988 کی نئی تعلیمی پالیسی لے کر آئے، جس نے کئی دیگر نئی کوششوں کےس اتھ ملک بھر میں ’نوودے ودیالیوں‘ کا نیٹورک قائم کیا۔

  4. ملک کے سبھی ضلعوں کو احاطہ کرنے والی ’نہرو یوتھ سنٹر‘ تنظیم قائم کی (جس کا نام اب بدل کر ’مائی بھارت‘ کر دیا گیا ہے)۔

  5. ہندوستان کو نتیجہ خیز طور پر آئی ٹی والے دور میں لے گئے، جس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔