جے پور: کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 5.77 کروڑ روپے جرمانہ کی وصولی

جے پور میں کورونا کے تحت اب تک کی گئی کارروائی میں ماسک نہ پہننے پر 53 ہزار 309 افراد سے 72 لاکھ 91 ہزار 600 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عالمی وبا کورونا وائرس پروٹوکول قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک پانچ کروڑ 76 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ جے پور پولیس کمشنریٹ کے مطابق راجستھان ایپیڈیمک آرڈیننس 2020 کے تحت جے پور شہر میں 15 اگست تک پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے چار لاکھ 32 ہزار 600 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 76 لاکھ 83 ہزار 928 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

کورونا کے تحت اب تک کی گئی کارروائی میں ماسک نہ پہننے پر 53 ہزار 309 افراد سے 72 لاکھ 91 ہزار 600 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اسی طرح دو ہزار 927 دکانداروں کے ماسک نہ پہننے پر 14 لاکھ 64 ہزار روپے، عوامی مقامات پر تھوکنے والے 17 ہزار 657 افراد سے 29 لاکھ 73 ہزار 400 روپے، عوامی مقامات پر شراب پینے والے 182 افراد سے 91 ہزار روپے، پان، گٹکا یا تمباکو بیچنے والے 32 افراد سے 24 ہزار 200 روپے اور تین لاکھ 58 ہزار 493 لوگوں سے 3 کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار 728 روپے جرمانہ وصول کیا گیا جنہوں نے آپس میں دو گز کا فاصلہ برقرار نہیں رکھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔