جعلی نوٹ ہندوستان بھیجنے والے آئی ایس آئی ایجنٹ کا نیپال میں قتل، داؤد ابراہیم سے بھی تھے روابط

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ اور ہندوستان میں نقلی نوٹوں کے سپلایر لال محمد کا 19 ستمبر کو کاٹھمنڈو میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ اور ہندوستان میں نقلی نوٹوں کے سپلایر لال محمد کا 18 ستمبر کو کاٹھمنڈو میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ لال محمد کاٹھمنڈو کے گوٹھاٹار علاقے میں رہتا تھا، وہیں پر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر اس کا قتل کر دیا۔

خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں لال محمد عرف محمد درزی 19 ستمبر کو کار سے اپنے گھر پہنچا، تبھی اس کے اوپر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ اپنے والد کو بچانے کے لیے لال محمد کی بیٹی چھت سے کود گئی، لیکن جان بچانے میں کامیابی نہیں ملی۔ یہ مکمل واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے اشارے پر لال محمد پاکستان اور بنگلہ دیش سے جعلی ہندوستانی نوٹ نیپال منگوا کر پھر نیپال سے ہندوستان میں سپلائی کرتا تھا۔ آئی ایس آئی کا ایجنٹ لال محمد ہندوستان میں جعلی نوٹوں کا سب سے بڑا سپلایر مانا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں لال محمد آئی ایس آئی کے لیے ایک لانچ پیڈ کی طرح کام کرتا تھا۔ جعلی نوٹوں کے کاروبار کے علاوہ لال محمد آئی ایس آئی کو ہندوستان میں آپریشن کے لیے لاجسٹک سپورٹ بھی مہیا کرواتا تھا۔ جانکاری کے مطابق لال محمد کے انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کے ساتھ بھی روابط تھے۔

لال محمد کو نیپال میں کپڑا کاروباری کے طور پر جانا جاتا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 4 جولائی 2007 کو کاٹھمنڈو کے انام نگر میں جعلی نوٹ کاروباری پٹوا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس قتل کے الزام میں لال محمد کو گرفتار بھی کیا تھا جس میں عدالت نے اسے دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔