مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: 28 نشستوں کے لئے 355 امیدوار

مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اب 355 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اب 355 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ انتخابات میں کانگریس کے کمل ناتھ اور بی جے پی کے شیوراج سنگھ چوہان کی عزت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز 19 اضلاع کے 28 اسمبلی حلقوں میں 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ کاغذات واپس لینے کے بعد میدان میں اب 355 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

ضلع ساگر کے اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ سات امیدواروں نے اپنے نام واپس لئے ، جس کے بعد اب میدان میں 15 امیدوار رہ گئے ہیں۔ یہاں ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی امیدوار گووند راجپوت کا مقابلہ کانگریس کے پارول ساہو سے ہے۔

نام واپسی کے عمل کے بعد جورا میں 15 ، سماؤلی میں نو ، مرینہ میں 15 ، دمنی میں 13 ، امباہ میں 15 ، مہگاؤں میں 38 ، گوہد میں ، گوالیار میں نو ، گوالیار (مشرق) میں 12 ، ڈبرا میں 14 ، بھانڈیر میں 13 ، کریرا میں 13 ، پوہری میں 13 ، گنا میں 12 ، اشوک نگر میں نو ، منگاؤلی میں 13 ، ملیہرا میں 19 ، سانچی میں 15 ، آگر میں آٹھ ، ہاٹ پپلیا میں 11 ، ماندھاتا میں آٹھ ، نیپا نگر میں آٹھ ، بدناور میں تین ، سوواسارا میں نو ، انو پ پور میں 12 ، سانویر میں 13 اور بیاورا میں آٹھ۔ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔


سب سے زیادہ 38 امیدوار مہگاؤں اورسب سے کم تین امیدوار بدناور اسمبلی حلقہ میں ہیں۔ امیدواروں کے بارے میں تصویر واضح ہونے کے بعد ان علاقوں میں انتخابی مہم شروع ہوجائے گی۔ ان تمام حلقوں میں پولنگ 3 نومبر کو اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کوہوگی۔ ریاست کے 28 میں سے 25 نشستوں میں ضمنی انتخابات ممبران اسمبلی کے استعفیٰ دینے اورباقی تین ممبران کے انتقال کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ ریاستی حکومت کے مستقبل کا تعین ان ضمنی انتخابات سے ہوگا۔

خیال رہے کل 230 نشستوں میں میں سے 202 ایم ایل اے ہیں۔ ان میں سے بی جے پی کے 107 ایم ایل اے ، کانگریس کے 88 ، بی ایس پی کے دو ، سماج وادی پارٹی کے ایک اور چار آزاد امیدوار ہیں۔ کل 230 ممبران اسمبلی ہونے کی حالت میں کسی بھی پارٹی کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کم از کم 116 ایم ایل اے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔