دہلی میں بین ریاستی ڈرگس کارٹیل کا انکشاف، 8 کروڑ روپے کے ڈرگس کے ساتھ دو افراد گرفتار

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ملزمین کے پاس سے 8 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کا 1.505 کلوگرام ہیروئن اور 2.126 کلوگرام ٹراماڈول پاؤڈر برآمد کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈرگس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈرگس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بین ریاستی ڈرگس کارٹیل کا بھنڈاپھوڑ کرتے ہوئے جمعہ کے روز دو لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے 8 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کا 1.505 کلوگرام ہیروئن اور 2.126 کلوگرام ٹراماڈول پاؤڈر برآمد کیا۔ پکڑے گئے ملزمین کی شناخت جھارکھنڈ کے چترا باشندہ دھرمیندر کمار اور وشویشور یادو کی شکل میں ہوئی ہے۔

اسپیشل پولیس کمشنر (اسپیشل سیل) ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا کہ 23 جون کو خصوصی اطلاع ملی تھی کہ دھرمیندر نامی شخص کارٹیل کے ایک دیگر رکن کے ساتھ دہلی میں اپنے ساتھیوں کو نشیلی دواؤں کی ایک بڑی کھیپ دینے کے لیے سرائے کالے خاں علاقے میں آئے گا۔ اس خبر پر کارروائی کرتے ہوئے سرائے کالے خاں علاقے میں جال بچھایا گیا اور دونوں کو سفید ہنڈئی کریٹا میں پکڑا گیا۔ اسپیشل سی پی نے بتایا کہ جانچ کرنے پر کار سے 1505 گرام معیاری ہیروئن اور 2126 گرام ٹراماڈول پاؤڈر برآمد کیا گیا۔


پوچھ تاچھ میں ملزمین نے بتایا کہ وہ نیٹورک کے سرغنہ دنیش یادو کی ہدایت پر ہیروئن کی فراہمی کرنے کے لیے دہلی آئے تھے۔ مزید پتہ چلا کہ یہ سبھی چترا (جھارکھنڈ) کے دور دراز علاقوں میں افیم کی زراعت میں لگے ہوئے ہیں۔ دھالیوال نے کہا کہ اس کے بعد انھوں نے مقامی بازاروں میں دستیاب کیمیکل کا استعمال کر کے ہیروئن تیار کیا۔

ملزمین نے جانکاری دی کہ ہیروئن کی مقدار بڑھانے کے لیے اس میں ٹراماڈول پاؤڈر ملایا جاتا ہے۔ دھالیوال کے مطابق ہیروئن تیار ہونے کے بعد دنیش اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان اور دہلی-این سی آر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کرتا تھا۔ دونوں ملزمین دھرمیندر اور وشویشور پہلے تین نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کے معاملوں میں شامل رہے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ سرغنہ دنیش کو پکڑنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔