کانپور چھاپوں میں ملی رقم پر سیاست کرنے کی جگہ اس کی مذمت ہونی چاہئے: سیتارمن

کانپور کے پرفیوم تاجر پیوش جین کے ڈائریکٹوریٹ آف جی ایس ٹی ویجیلنس نے احمد آباد سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی تھی۔

نرملا سیتارمن / یو این آئی
نرملا سیتارمن / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیوش جین کے یہاں سے برآمد تقریباً 200 کروڑ نقد اور 23 کلو سونا کی بابت اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کی جانب سے کیے جانے والے تبصرے سے متعلق سخت تنقید کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ یہ رقم بی جے پی کی نہیں ہے۔ سیتا رمن نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس بابت پوچھے جانے پر کہا کہ غلط یا صحیح جگہ پر چھاپہ ماری کی بات نہیں ہے۔ جہاں چھاپہ مارا گیا ہے، وہاں سے افسر خالی ہاتھ نہیں لوٹے ہیں۔ ایسے میں اگر اکھلیش یادو کو تکلیف ہو رہی ہے تو اس کا کیا مطلب نکالا جانا چاہئے؟

مرکزی وزیر نے کہا کہ جب بھی کوئی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی چھاپہ مارتی ہے تو پختہ اشارے اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے آج کی گئی کارروائی کے بارے میں کوئی تفصیلی اطلاع نہیں ہے اور یہ کارروائی بھی پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کانپور کے پرفیوم تاجر پیوش جین کے ڈائریکٹوریٹ آف جی ایس ٹی ویجیلنس نے احمد آباد سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی تھی۔ اس سے پہلے پیوش جین کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ کا قریبی بتایا جا رہا تھا، لیکن اکھلیش یادو نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کرنا شروع کر دیا اور پیوش جین کی جگہ سے ملنے والی نقدی اور سونے پر سوال اٹھانے لگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔