عوام پر ایک بار پھر پھوٹا مہنگائی کا بم! پی این جی کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

سی این جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھی سی این جی کی قیمت میں ڈھائی روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔ دو ہفتوں میں سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ملک کے عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کا بم پھٹا ہے۔ دہلی میں پی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے 12 گھنٹے کے اندر ہی سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں ایک کلو سی این جی کی قیمت 71.61 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں سی این جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھی سی این جی کی قیمت میں ڈھائی روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔ دو ہفتوں میں سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی تازہ ترین قیمت 74.17 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی میں سی این جی 78.84 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔


وہیں آئی جی ایل نے بدھ کی آدھی رات کو اپنے صارفین کو ایس ایم ایس بھیج کر قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی۔ کمپنی نے کہا کہ ہم پر گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے جسے اب صارفین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور پی این جی کی قیمت میں 4.25 روپے فی معیاری مکعب میٹر (ایس سی ایم) اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئی بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات 14 اپریل سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔