سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 101 ویں یوم پیدائش آج

کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویر وشودیپک
تصویر وشودیپک
user

قومی آوازبیورو

سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی آج 101 ویں یوم پیدائش ہے، اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے ’شکتی استھل‘ پر پہنچ کر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت عقیدت پیش کیا۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، ہندوستان کے سابق صدر جمہوری پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری سمیت کانگریس کے کئی رہنماؤں نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا-’’سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی جینتی پر سلام‘‘۔

ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو ہوئی تھی، 1966 سے 1977 اور پھر 1980 سے 1984 میں اپنے انتقال تک وہ ہندوستان کی وزیر اعظم رہیں، وہ اپنے والد جواہر لعل نہرو کے بعد سب سے زیادہ وقت تک وزیر اعظم رہنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اندرا گاندھی نے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ ان کی ایسی شخصیت تھی کی ان کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اندرا گاندھی نے ہمیشہ بے خوف فیصلے لئے ہیں جن کے لئے انہیں خاتوآہن کے مان سے بھی جانا جاتا ہے۔ اندرا گاندھی کے دور اقتدار میں 1971 کی جنگ میں ہندوستان نے پاکستان کو بری طرح شکست دی تھی۔ مشرقی پاکستان کو پاکستان کے ظلم و ستم سے آزاد کرانے کا کریڈٹ اندرا کو ہی جاتا ہے۔ 1971 کی جنگ میں پاکستان کے قریب ایک لاکھ فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش وجود میں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2018, 10:51 AM