اقوام متحدہ میں پاکستان کے وزیر خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان پر ہندوستان نے دیا کرارا جواب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر بحث کے دوران کمبوج نے کہا ’’میرے وفد کا خیال ہے کہ اس طرح کے بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب دینا بھی مناسب نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں خواتین، امن اور سلامتی کے معاملے پر ہونے والی بحث میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ہندوستان نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہندوستان نے کہا ’’اس طرح کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا جواب دینا بھی غیر ضروری ہے۔‘‘

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے ان کے بیان کو بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’اپنی تقریر ختم کرنے سے پہلے، میں ہندوستان کے نمائندے کی طرف سے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے بارے میں کیے گئے غیر سنجیدہ، بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک ریمارکس کو مسترد کرتی ہوں۔"


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر بحث کے دوران کمبوج نے کہا ’’میرے وفد کا خیال ہے کہ اس طرح کے بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب دینا بھی مناسب نہیں ہے۔ اس کے برعکس، ہماری توجہ مثبت اور مستقبل کی ترقی پر مبذول ہونی چاہئے۔ آج کی بحث خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ ہم بحث کے موضوع کا احترام کرتے ہیں اور وقت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہماری توجہ اس موضوع پر ہونی چاہیے۔‘‘

خیال رہے کہ کمبوج کا یہ شدید ردعمل اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سلامتی کونسل میں رواں ماہ کے صدر موزامبیک کی قیادت میں ہونے والی بحث کے دوران جموں و کشمیر کا ذکر کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔