شاہ رخ خان کے میک اپ روم میں 8 گھنٹے چھپے رہے دو افراد، ’منت‘ میں دراندازی پر ممبئی پولیس کا اہم انکشاف

ملزمان کی شناخت رام صراف اور پٹھان ساحل سلیم خان کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان کا دعویٰ ہے کہ وہ گجرات کے بھڑوچ سے تعلق رکھتے ہیں اور ’پٹھان‘ سے ملاقات کی خواہش کے ساتھ ممبئی آئے تھےـ

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منّت‘ / Getty Images</p></div>

شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منّت‘ / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے ’منّت‘ میں دو افراد کے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے معاملے میں ممبئی پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے سے قبل دونوں ملزمان شاہ رخ خان کے میک اپ روم میں تقریباً 8 گھنٹے تک چھپے رہے تھے!

رپورٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت رام صراف کشواہا اور پٹھان ساحل سلیم خان کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق گجرات کے بھڑوچ سے ہے اور وہ 'پٹھان' سے ملنے ممبئی آئے تھے، تاہم سیکورٹی گارڈز نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔


ممبئی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ’منت‘ میں داخل ہونے کے بعد تیسری منزل پر پہنچ گئے تھے اور وہاں اداکار کے میک اپ روم میں چھپ گئے تھے۔ کافی دیر بعد جب شاہ رخ نے انہیں دیکھا تو وہ حیران گئے۔ ممبئی پولیس نے کہا ’’دونوں ملزم نوجوان شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے ان کے بنگلے میں داخل ہوئے اور تقریباً آٹھ گھنٹے تک میک اپ روم میں اداکار کا انتظار کرتے رہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں صبح تقریباً 3 بجے بنگلے میں داخل ہوئے اور اگلے دن صبح 10:30 بجے پکڑے گئے۔‘‘

شاہ رخ کے بنگلے کی منیجر کولین ڈیسوزا نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈز نے انہیں 2 فروری کی صبح فون کیا اور معاملے کی اطلاع دی۔ یہ بھی بتایا کہ دو لوگ بنگلے میں داخل ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق، دونوں ملزمان کو سب سے پہلے ستیش نے دیکھا، جو ایک ہاؤس کیپنگ ملازم تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ستیش ہی دونوں ملزمان کو میک اپ روم سے لابی میں لے گیا۔ یہ دیکھ کر شاہ رخ خان بھی دنگ رہ گئے۔ اس کے بعد منت کے سیکورٹی گارڈز نے انہیں باندرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ دونوں ملزمان منت کی بیرونی دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔