انڈین یونین مسلم لیگ نے بھی کسان تحریک کو دی حمایت، احتجاج میں شرکت جلد

ڈاکٹر نجم الحسن غنی کا کہنا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کسانوں کے تحریک میں شرکت کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اب ملک کے کسان ان پڑھ نہیں ہیں۔

انڈین یونین مسلم لیگ، علامتی، تصویر آئی اے این ایس
انڈین یونین مسلم لیگ، علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایودھیا: انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر نجم الحسن غنی نے بدھ کو کہا کہ ان کی تنظیم پورے ملک میں ہو رہے کسان احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر غنی نے بدھ کو یہاں یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کسانوں کے تحریک میں شرکت کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اب ملک کے کسان ان پڑھ نہیں ہیں۔ وہ پڑھے لکھے ہیں اور ہمارے کسان ہیں۔ اگر وہ کھیتی نہ کریں تو ہم لوگوں کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ اس لئے اپنے کسانوں کے جو بھی مسائل ہیں اسے فوراً سے پیشتر حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بذات خود کسانوں کے لیڈروں سے بات کیوں نہیں کرتے۔ وہ خود کے بجائے مختلف لیڈروں کو بھیج کر باتوں کو مزید طول دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم بذات خود سامنے آئیں اور کسانوں کی باتیں سنیں تاکہ اس کا جلد از جلد تصفیہ کیا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔