وزیر اعظم مودی نے پوتن کو روسی زبان میں لکھی’ گیتا‘ تحفے میں دی

آج راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر اور راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی اور صدر پوتن حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام نئی دہلی پہنچے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پوتن کا چار سال بعد ہندوستان کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات دو دہائیوں میں بہت خراب ہیں۔

روس یوکرین جنگ کے بعد صدر پوتن کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2021 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ تاہم، وزیر اعظم مودی نے 2024 میں ماسکو میں ان سے ملاقات کی تھی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ہندوستان کا آخری دورہ 6 دسمبر 2021 کو ہوا تھا۔


کالے سوٹ اور بوٹوں میں ملبوس پوتن جیسے ہی جہاز سے اترے تو وزیر اعظم نریندر مودی  کی موجودگی نے انہیں حیران کر دیا۔ وزیر اعظم مودی پروٹوکول توڑ کر ان کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پہنچے۔ جیسے ہی روسی صدر اترے، وزیر اعظم  مودی نے گرمجوشی سے ان سے ہاتھ ملایا اور پھر گلے لگا لیا۔

پالم ایئرپورٹ پر روسی صدر پوتن کے استقبال کے لیے روایتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا۔ پالم ہوائی اڈے سے، دونوں رہنماؤں نے ایک ہی کار میں پی ایم مودی کی سرکاری رہائش گاہ، 7 لوک کلیان مارگ تک سفر کیا۔ پی ایم مودی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر صدر پوتن کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس کا موازنہ جولائی 2024 میں پوتن نے پی ایم مودی کو ماسکو میں کیے گئے استقبال سے کیا جا رہا ہے۔


پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے روسی صدر کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا، "میں اپنے دوست صدر پوتن کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ ہندوستان-روس دوستی نے مشکل وقت میں امتحان دیا ہے اور اس سے ہمارے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔"

وزیر اعظم مودی نے پوتن کو روسی زبان میں لکھی گیتا پیش کی، جسے وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شیئر کیا۔ جمعہ یعنی آج راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر اور راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی اور صدر پوتن حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔