ہندوستانی افواج کو ملے گی مزید مضبوطی، حکومت نے اسلحہ خریداری کے لیے دی 70500 کروڑ روپے کی منظوری

وزارت دفاع کے مطابق حکومت نے برہموس میزائل، شکتی ای ڈبلیو سسٹم اور یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر (سمندری) کو ہندوستانی بحریہ کے لیے منظوری دے دی ہے۔

راجناتھ سنگھ، تصویر یو این آئی
راجناتھ سنگھ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

وزارت دفاع نے ہندوستانی افواج کے لیے مختلف طرز کے اسلحوں کی خریداری کے لیے 70500 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ یعنی ہندوستانی افواج کو اب مزید مضبوطی ملنے والی ہے۔ محکمہ دفاع کے افسران نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں 70500 کروڑ روپے منظور کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈیفنس افسران کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بحریہ کے لیے 60 میڈ اِن انڈیا یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر مرین اور برہموس سپرسونک کروز میزائل، ہندوستانی فوج کے لیے 307 اے ٹی اے جی ایس ہاوتزر، انڈین کوسٹل گارڈ کے لیے 9 اے ایل ایس دھرو ہیلی کاپٹر خریدنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں جسے منظوری دی گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں، ان تجاویز میں ہندوستانی بحریہ کے لیے ایچ اے ایل کے ذریعہ تیار 60 یو ایچ سمندری ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے 32000 کروڑ روپے کا میگا آرڈر بھی شامل ہے۔


وزارت دفاع کے مطابق حکومت نے برہموس میزائل، شکتی ای ڈبلیو سسٹم اور یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر (سمندری) کو ہندوستانی بحریہ کے لیے منظوری دے دی ہے۔ اس کی قیمت 56000 کروڑ روپے آئے گی۔ ہندوستانی فضائیہ کے لیے لانگ رینج اسٹینڈ آف ویپن کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اسے ایس یو-30 ایم کے آئی طیارہ پر مربوط کیا جانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔